احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

128: بَابُ: الْحِجْرِ
باب: حطیم کا بیان۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 2913
اخبرنا هناد بن السري، عن ابن ابي زائدة، قال: حدثنا ابن ابي سليمان، عن عطاء، قال ابن الزبير: سمعت عائشة تقول: إن النبي صلى الله عليه وسلم قال:"لولا ان الناس حديث عهدهم بكفر، وليس عندي من النفقة ما يقوي على بنائه، لكنت ادخلت فيه من الحجر خمسة اذرع، وجعلت له بابا يدخل الناس منه، وبابا يخرجون منه".
عبداللہ بن زبیر رضی الله عنہما کہتے ہیں کہ میں نے ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کو کہتے سنا کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اگر لوگوں کا زمانہ کفر سے قریب نہ ہوتا اور میرے پاس اسے ٹھوس اور مستحکم بنانے کے لیے اخراجات کی کمی نہ ہوتی تو میں حطیم میں سے پانچ ہاتھ خانہ کعبہ میں ضرور شامل کر دیتا اور اس میں ایک دروازہ بنا دیتا جس سے لوگ اندر جاتے اور ایک دروازہ جس سے لوگ باہر آتے۔

تخریج دارالدعوہ: صحیح مسلم/الحج 69 (1333) مطولا، (تحفة الأشراف: 16190)، مسند احمد (6/179، 180) (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: