احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

129: بَابُ: الصَّلاَةِ فِي الْحِجْرِ
باب: حطیم میں نماز پڑھنے کا بیان۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 2915
اخبرنا إسحاق بن إبراهيم، قال: انبانا عبد العزيز بن محمد، قال: حدثني علقمة بن ابي علقمة، عن امه، عن عائشة، قالت: كنت احب ان ادخل البيت، فاصلي فيه، فاخذ رسول الله صلى الله عليه وسلم بيدي، فادخلني الحجر، فقال:"إذا اردت دخول البيت، فصلي ها هنا، فإنما هو قطعة من البيت، ولكن قومك اقتصروا حيث بنوه".
ام المؤمنین عائشہ رضی الله عنہا کہتی ہیں کہ میں چاہتی تھی کہ میں بیت اللہ کے اندر داخل ہوں، اور اس میں نماز پڑھوں، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے میرا ہاتھ پکڑ اور مجھے حطیم کے اندر کر دیا، پھر فرمایا: جب تم بیت اللہ کے اندر جا کر نماز پڑھنا چاہو تو یہاں آ کر پڑھ لیا کرو، یہ بھی بیت اللہ کا ایک ٹکڑا ہے۔ لیکن تمہاری قوم نے بناتے وقت اتنا کم کر کے بنایا ۱؎۔

تخریج دارالدعوہ: سنن ابی داود/الحج 94 (2028)، سنن الترمذی/الحج 48 (876)، (تحفة الأشراف: 17961)، مسند احمد (6/67، 92- 93)، سنن الدارمی/المناسک 44 (1911) (حسن، صحیح)

وضاحت: ۱؎: ایسا انہوں نے خرچ کی کمی کے باعث کیا تھا۔

قال الشيخ الألباني: حسن صحيح

Share this: