56: بَابُ: حَقِّ الرَّضَاعِ وَحُرْمَتِهِ
باب: رضاعت کے حق و احترام کا بیان۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 3331
اخبرنا يعقوب بن إبراهيم، قال: حدثنا يحيى، عن هشام، قال: وحدثني ابي، عن حجاج بن حجاج، عن ابيه، قال: قلت: يا رسول الله ما يذهب عني مذمة الرضاع، قال:"غرة عبد او امة".
حجاج رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے کہا: رضاعت کے حق کی ادائیگی کی ذمہ داری سے مجھے کیا چیز عہدہ بر آ کر سکتی ہے؟ آپ نے فرمایا: ”شریف غلام یا شریف لونڈی ۱؎“۔
تخریج دارالدعوہ: سنن ابی داود/النکاح 12 (2064)، سنن الترمذی/الرضاع 6 (1153)، مسند احمد (3/450)، سنن الدارمی/النکاح 50 (2300) (ضعیف) (اس کے راوی ’’ حجاج بن حجاج ‘‘ لین الحدیث ہیں)
وضاحت: ۱؎: یعنی شریف ولائق غلام یا شریف ولائق لونڈی دے دو تاکہ وہ اس کی خدمت کرے۔
قال الشيخ الألباني: ضعيف