احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

14: بَابُ: حُكْمِ الْحَاكِمِ بِعِلْمِهِ
باب: حاکم اپنے علم اور تجربے سے فیصلہ کر سکتا ہے۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 5404
اخبرنا عمران بن بكار بن راشد، قال: حدثنا علي بن عياش، قال: حدثنا شعيب، قال: حدثني ابو الزناد , مما حدثه عبد الرحمن الاعرج , مما ذكر، انه سمع ابا هريرة يحدث به، عن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال:"بينما امراتان معهما ابناهما جاء الذئب , فذهب بابن إحداهما , فقالت هذه لصاحبتها: إنما ذهب بابنك، وقالت الاخرى: إنما ذهب بابنك فتحاكمتا إلى داود عليه السلام , فقضى به للكبرى: فخرجتا إلى سليمان بن داود فاخبرتاه , فقال: ائتوني بالسكين اشقه بينهما، فقالت الصغرى: لا تفعل يرحمك الله هو ابنها، فقضى به للصغرى". قال ابو هريرة: والله ما سمعت بالسكين قط إلا يومئذ ما كنا نقول إلا المدية.
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: دو عورتیں تھیں ان دونوں کے ساتھ ان کا ایک ایک بچہ تھا، اتنے میں بھیڑیا آیا اور ایک کا بچہ اٹھا لے گیا، تو اس نے دوسری سے کہا: وہ تمہارا بچہ لے گیا، دوسری بولی: تمہارا بچہ لے گیا، پھر وہ دونوں مقدمہ لے کر داود علیہ السلام کے پاس گئیں تو آپ نے بڑی کے حق میں فیصلہ کیا۔ پھر وہ دونوں سلیمان علیہ السلام کے پاس گئیں اور ان سے بیان کیا تو انہوں نے کہا: ایک چھری لاؤ، میں اسے دونوں کے درمیان تقسیم کر دیتا ہوں، چھوٹی بولی: ایسا نہ کیجئیے، اللہ تعالیٰ آپ پر رحم کرے، وہ اسی کا بیٹا ہے، تو انہوں نے چھوٹی کے حق میں فیصلہ دے دیا۔ ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: اللہ کی قسم! سوائے اس دن کے ہم نے کبھی چھری کا نام «سکین» نہیں سنا، ہم) تو اسے «مدیہ» کہا کرتے تھے۔

تخریج دارالدعوہ: صحیح البخاری/الَٔنبیاء 40 (3427)، والفرائض 30 (6769)، (تحفة الُٔشراف: 13728)، مسند احمد 2/32222، 340، وانظر حدیث رقم: 5405، 5406 (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: