احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

23: بَابُ: ثَوَابِ مَنْ صَبَرَ وَاحْتَسَبَ
باب: صبر کرنے اور اجر و ثواب چاہنے والے کے ثواب کا بیان۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 1872
اخبرنا سويد بن نصر، قال: حدثنا عبد الله، قال: انبانا عمر بن سعيد بن ابي حسين، ان عمرو بن شعيب كتب إلى عبد الله بن عبد الرحمن بن ابي حسين يعزيه بابن له هلك، وذكر في كتابه، انه سمع اباه يحدث، عن جده عبد الله بن عمرو بن العاص، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم:"إن الله لا يرضى لعبده المؤمن إذا ذهب بصفيه من اهل الارض فصبر واحتسب , وقال: ما امر به بثواب دون الجنة".
عمرو بن شعیب نے عبداللہ بن عبدالرحمٰن بن ابی حسین کو ان کے بیٹے کی وفات پر تعزیت کا خط لکھا، اور اپنے خط میں ذکر کیا کہ انہوں نے اپنے والد کو بیان کرتے سنا وہ اپنے دادا عبداللہ بن عمرو بن عاص رضی اللہ عنہما سے روایت کر رہے تھے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے مومن بندے کے لیے جب وہ زمین والوں میں سے اس کی سب سے محبوب چیز یعنی بیٹا کو لے لے، اور وہ اس پر صبر کرے، اور اجر چاہے، اور وہی کہے جس کا حکم دیا گیا ہے، جنت سے کم ثواب پر راضی نہیں ہوتا۔

تخریج دارالدعوہ: تفرد بہ النسائي، (تحفة الأشراف: 8765) (صحیح)

قال الشيخ الألباني: حسن

Share this: