احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

24: بَابُ: ثَوَابِ مَنِ احْتَسَبَ ثَلاَثَةً مِنْ صُلْبِهِ
باب: تین صلبی اولاد مر جانے پر اللہ تعالیٰ سے اجر چاہنے والے کے ثواب کا بیان۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 1873
اخبرنا احمد بن عمرو بن السرح، قال: حدثنا ابن وهب، حدثني عمرو، قال: حدثني بكير بن عبد الله، عن عمران بن نافع، عن حفص بن عبيد الله، عن انس، ان رسول الله صلى الله عليه وسلم قال:"من احتسب ثلاثة من صلبه دخل الجنة", فقامت امراة , فقالت: او اثنان , قال:"او اثنان", قالت المراة: يا ليتني قلت واحدا.
انس رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس شخص کی تین صلبی اولاد مر جائیں (اور) وہ اللہ تعالیٰ سے اس کا اجر و ثواب چاہے، تو وہ جنت میں داخل ہو گا (اتنے میں) ایک عورت کھڑی ہوئی اور بولی: اور دو اولاد مرنے پر؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: دو اولاد کے مرنے پر بھی، اس عورت نے کہا: کاش! میں ایک ہی کہتی ۱؎۔

تخریج دارالدعوہ: تفرد بہ النسائي، (تحفة الأشراف: 549) (صحیح)

وضاحت: ۱؎: یعنی اگر میں ایک بچہ مرنے کی بات آپ سے پوچھتی تو قوی امید ہے کہ آپ ایک بچہ مرنے پر بھی یہی ثواب بتاتے۔

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: