احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

65: بَابُ: فَتْلِ الْقَلاَئِدِ
باب: اونٹوں کے گلے کا ہار بٹنے کا بیان۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 2777
اخبرنا قتيبة، قال: حدثنا الليث، عن ابن شهاب، عن عروة، وعمرة بنت عبد الرحمن , عن عائشة , انها قالت:"كان رسول الله صلى الله عليه وسلم يهدي من المدينة، فافتل قلائد هديه، ثم لا يجتنب شيئا مما يجتنبه المحرم".
ام المؤمنین عائشہ رضی الله عنہا کہتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مدینہ سے ہدی (قربانی کے جانور) بھیجتے تھے تو میں آپ کی ہدی کے ہار بٹتی تھی پھر آپ ان چیزوں میں سے کسی چیز سے بھی اجتناب نہ کرتے تھے جن چیزوں سے محرم اجتناب کرتا ہے ۱؎۔

تخریج دارالدعوہ: صحیح البخاری/الحج 106 (1698)، 107 (1699)، 108 (1700)، 109 (1702)، 110 (1703)، الوکالة 14 (2317)، الأضاحي 15 (5566)، صحیح مسلم/الحج 64 (1321)، سنن ابی داود/الحج 17 (1758)، سنن الترمذی/الحج 70 (909)، سنن ابن ماجہ/الحج 94 (1094)، (تحفة الأشراف: 16582، 17923)، مسند احمد (6/35، 36، 78، 82، 85، 91، 102، 127، 174، 180، 185، 190، 191، 200، 208، 213، 216، 218، 225، 236، 253، 262) (صحیح)

وضاحت: ۱؎: اس لیے کہ محض ہدی بھیجنے سے آدمی محرم نہیں ہوتا جب تک کہ وہ خود ہدی کے ساتھ نہ جائے۔

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: