احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

101: بَابُ: زِيَارَةِ قَبْرِ الْمُشْرِكِ
باب: کافر و مشرک کی قبر کی زیارت کا بیان۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 2036
اخبرنا قتيبة، قال: حدثنا محمد بن عبيد، عن يزيد بن كيسان، عن ابي حازم، عن ابي هريرة، قال: زار رسول الله صلى الله عليه وسلم قبر امه، فبكى وابكى من حوله وقال:"استاذنت ربي عز وجل في ان استغفر لها فلم يؤذن لي، واستاذنت في ان ازور قبرها فاذن لي، فزوروا القبور، فإنها تذكركم الموت".
ابوہریرہ رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی ماں کی قبر کی زیارت کی، تو آپ خود رو پڑے اور جو آپ کے اردگرد تھے انہیں بھی رلا دیا، اور فرمایا: میں نے اپنے رب سے اجازت چاہی کہ میں ان کے لیے مغفرت طلب کروں تو مجھے اجازت نہیں ملی، (تو پھر) میں نے ان کی قبر کی زیارت کرنے کی اجازت مانگی تو مجھے اجازت دے دی گئی، تم لوگ قبروں کی زیارت کیا کرو کیونکہ یہ تمہیں موت کی یاد دلاتی ہے۔

تخریج دارالدعوہ: صحیح مسلم/الجنائز 36 (976)، سنن ابی داود/الجنائز 81 (3234)، سنن ابن ماجہ/الجنائز 48 (1572)، (تحفة الأشراف: 13439)، مسند احمد 2/441 (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: