احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

80: بَابُ: صِيَامِ أَرْبَعَةِ أَيَّامٍ مِنَ الشَّهْرِ
باب: مہینے میں چار دن روزہ رکھنے کا بیان۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 2405
اخبرنا إبراهيم بن الحسن، قال: حدثنا حجاج بن محمد، قال: حدثني شعبة، عن زياد بن فياض، قال: سمعت ابا عياض، قال: قال عبد الله بن عمرو: قال لي رسول الله صلى الله عليه وسلم:"صم من الشهر يوما ولك اجر ما بقي", قلت: إني اطيق اكثر من ذلك , قال:"فصم يومين ولك اجر ما بقي", قلت: إني اطيق اكثر من ذلك , قال:"فصم ثلاثة ايام ولك اجر ما بقي", قلت: إني اطيق اكثر من ذلك , قال:"صم اربعة ايام ولك اجر ما بقي", قلت: إني اطيق اكثر من ذلك، فقال رسول الله صلى الله عليه وسلم:"افضل الصوم صوم داود، كان يصوم يوما ويفطر يوما".
عبداللہ بن عمرو رضی الله عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے فرمایا: مہینے میں ایک دن روزہ رکھو تمہیں باقی دنوں کا ثواب ملے گا، میں نے عرض کیا: میں اس سے زیادہ کی طاقت رکھتا ہوں، آپ نے فرمایا: دو دن رکھ لیا کر، تجھے باقی دنوں کا ثواب مل جایا کرے گا، میں نے کہا: میں اس سے زیادہ کی طاقت رکھتا ہوں، آپ نے فرمایا: تو تین دن رکھ لیا کرو تمہیں باقی دنوں کا بھی اجر ملا کرے گا، میں نے کہا: میں اس سے بھی زیادہ کی طاقت رکھتا ہوں، تو آپ نے فرمایا: چار دن رکھ لیا کرو باقی دنوں کا بھی اجر بھی تمہیں ملا کرے گا، میں نے عرض کیا: میں اس سے بھی زیادہ کی طاقت رکھتا ہوں تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: سب سے افضل روزہ داود علیہ السلام کا روزہ ہے، وہ ایک دن روزہ رکھتے تھے اور ایک دن افطار کرتے تھے۔

تخریج دارالدعوہ: انظر حدیث رقم: 2396 (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: