احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

2: بَابُ: الْفَضْلِ وَالْجُودِ فِي شَهْرِ رَمَضَانَ
باب: ماہ رمضان میں نبی اکرم صلی الله علیہ وسلم کی مہربانی اور جود و سخا کا بیان۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 2097
اخبرنا سليمان بن داود، عن ابن وهب، قال: اخبرني يونس، عن ابن شهاب، عن عبيد الله بن عبد الله بن عتبة، ان عبد الله بن عباس , كان يقول:"كان رسول الله صلى الله عليه وسلم اجود الناس، وكان اجود ما يكون في رمضان، حين يلقاه جبريل، وكان جبريل يلقاه في كل ليلة من شهر رمضان، فيدارسه القرآن قال: كان رسول الله صلى الله عليه وسلم حين يلقاه جبريل عليه السلام، اجود بالخير من الريح المرسلة".
عبداللہ بن عباس رضی الله عنہما کہتے تھے: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم لوگوں میں سب سے زیادہ سخی آدمی تھے، اور رمضان میں جس وقت جبرائیل علیہ السلام آپ سے ملتے تھے آپ اور زیادہ سخی ہو جاتے تھے، جبرائیل علیہ السلام آپ سے ماہ رمضان میں ہر رات ملاقات کرتے (اور) قرآن کا دور کراتے تھے۔ (راوی) کہتے ہیں: جس وقت جبرائیل علیہ السلام رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ملاقات کرتے تو آپ تیز چلتی ہوئی ہوا سے بھی زیادہ سخی ہو جاتے تھے۔

تخریج دارالدعوہ: صحیح البخاری/بدء الوحي 5 (6)، والصوم 7 (1902)، وبدء الخلق 6 (3220)، والمناقب 23 (3554)، وفضائل القرآن 7 (4997)، صحیح مسلم/الفضائل 12 (2308)، سنن الترمذی/الشمائل 47 (336)، (تحفة الأشراف: 5840)، مسند احمد 1/230، 231، 288، 326، 363، 366، 367، 373 (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: