احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

81: بَابُ: صِفَةِ مَسْحِ الرَّأْسِ
باب: سر کے مسح کا طریقہ۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 98
اخبرنا عتبة بن عبد الله، عن مالك هو ابن انس، عن عمرو بن يحيى، عن ابيه، انه قال لعبد الله بن زيد بن عاصم وهو جد عمرو بن يحيى: هل تستطيع ان تريني كيف كان رسول الله صلى الله عليه وسلم يتوضا ؟ قال عبد الله بن زيد: نعم،"فدعا بوضوء، فافرغ على يده اليمنى فغسل يديه مرتين، ثم مضمض واستنشق ثلاثا، ثم غسل وجهه ثلاثا، ثم غسل يديه مرتين مرتين إلى المرفقين، ثم مسح راسه بيديه فاقبل بهما وادبر بدا بمقدم راسه ثم ذهب بهما إلى قفاه ثم ردهما حتى رجع إلى المكان الذي بدا منه، ثم غسل رجليه".
یحییٰ سے روایت ہے کہ انہوں نے (ان کے باپ عمارہ نے) عبداللہ بن زید بن عاصم رضی اللہ عنہ سے کہا - (وہ عمرو بن یحییٰ کے دادا ہیں) کیا آپ مجھے دکھا سکتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کیسے وضو کرتے تھے؟ عبداللہ بن زید رضی اللہ عنہ نے کہا: جی ہاں! چنانچہ انہوں نے پانی منگایا، اور اپنے دائیں ہاتھ پر انڈیل کر اپنے دونوں ہاتھ دو دو بار دھوئے، پھر تین بار کلی کی، اور ناک میں پانی ڈالا، پھر اپنا چہرہ تین بار دھویا، پھر اپنے دونوں ہاتھ دو دو مرتبہ کہنیوں تک دھوئے، پھر اپنے دونوں ہاتھوں سے اپنے سر کا مسح کیا، ان کو آگے لائے اور پیچھے لے گئے، اپنے سر کے اگلے حصہ سے (مسح) شروع کیا، پھر انہیں اپنی گدی تک لے گئے، پھر انہیں واپس لے آئے یہاں تک کہ اسی جگہ لوٹا لائے جہاں سے شروع کیا تھا، پھر اپنے دونوں پاؤں دھوئے۔

تخریج دارالدعوہ: انظر ما قبلہ، (تحفة الأشراف: 5308) (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: