احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

38: بَابُ: قَتْلِ النَّمْلِ
باب: چیونٹیوں کو مارنے کا بیان۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 4363
اخبرنا وهب بن بيان، قال: حدثنا ابن وهب، قال: اخبرني يونس، عن ابن شهاب، عن سعيد، وابي سلمة , عن ابي هريرة، عن رسول الله صلى الله عليه وسلم:"ان نملة قرصت نبيا من الانبياء، فامر بقرية النمل فاحرقت، فاوحى الله عز وجل إليه، ان قد قرصتك نملة، اهلكت امة من الامم تسبح".
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ایک چیونٹی نے نبیوں میں سے ایک نبی کو کاٹ لیا تو انہوں نے چیونٹیوں کے گھر کو جلا دینے کا حکم دیا اور وہ جلا دیا گیا، اس پر اللہ تعالیٰ نے وحی نازل کی: اگر تمہیں کسی چیونٹی نے کاٹ لیا تھا تو (ایک ہی کو مارتے مگر) تم نے ایک ایسی امت (مخلوق) کو مار ڈالا جو (ہماری) تسبیح (پاکی بیان) کر رہی تھی ۱؎۔

تخریج دارالدعوہ: صحیح البخاری/الجہاد 153 (3019)، بدء الخلق 16 (3319)، صحیح مسلم/السلام 39 (2241)، سنن ابی داود/الأدب 176 (5266)، سنن ابن ماجہ/الصید10(3225)، (تحفة الأشراف: 15307، 13319)، مسند احمد (2/403) (صحیح)

وضاحت: ۱؎: اس سے پتہ چلتا ہے کہ اس نبی کی شریعت میں کاٹنے والی چیونٹی کو جلانا جائز تھا مگر اسلامی شریعت میں جلانا جائز نہیں ہے۔

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: