احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

28: بَابُ: الْحَثِّ عَلَى الْوِتْرِ قَبْلَ النَّوْمِ
باب: سونے سے پہلے وتر پڑھ لینے کی ترغیب کا بیان۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 1678
اخبرنا سليمان بن سلم , ومحمد بن علي بن الحسن بن شقيق , عن النضر بن شميل، قال: انبانا شعبة، عن ابي شمر، عن ابي عثمان، عن ابي هريرة، قال:"اوصاني خليلي صلى الله عليه وسلم بثلاث: النوم على وتر , وصيام ثلاثة ايام من كل شهر , وركعتي الضحى".
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میرے خلیل صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے تین باتوں کی وصیت کی ہے: وتر پڑھ کر سونے کی، ہر مہینہ تین دن کے روزے رکھنے کی، اور چاشت کی دونوں رکعتیں پڑھنے کی۔

تخریج دارالدعوہ: صحیح البخاری/التھجد 33 (1178)، الصیام 60 (1981)، صحیح مسلم/المسافرین 13 (721)، (تحفة الأشراف: 13618)، مسند احمد 2/459، سنن الدارمی/الصلاة 151 (1495)، الصوم 38 (1786) (صحیح)

وضاحت: ۱؎: یعنی تیرھویں چودھویں اور پندرھویں تاریخ کو۔

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: