احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

11: بَابُ: عَلَفِ الْخَيْلِ
باب: (جہاد کے) گھوڑوں کو دانہ چارہ دینے کا بیان۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 3612
قال: الحارث بن مسكين قراءة عليه وانا اسمع، عن ابن وهب، حدثني طلحة بن ابي سعيد، ان سعيدا المقبري حدثه، عن ابي هريرة، عن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال:"من احتبس فرسا في سبيل الله إيمانا بالله وتصديقا لوعد الله، كان شبعه وريه وبوله وروثه حسنات في ميزانه".
ابوہریرہ رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو شخص اللہ کی راہ میں کام آنے کے لیے گھوڑا پالے اور اللہ پر اس کا پورا ایمان ہو اور اللہ کے وعدوں پر اسے پختہ یقین ہو تو اس گھوڑے کی آسودگی، اس کی سیرابی، اس کا پیشاب اور اس کا گوبر سب نیکیاں بنا کر اس کے میزان میں رکھ دی جائیں گی۔

تخریج دارالدعوہ: صحیح البخاری/الجہاد 45 (2853)، (تحفة الأشراف: 12964)، مسند احمد (2/574) (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: