احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

84: بَابُ: مَسْحِ الأُذُنَيْنِ
باب: کان کے مسح کا بیان۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 101
اخبرنا الهيثم بن ايوب الطالقاني، قال: حدثنا عبد العزيز بن محمد، قال: حدثنا زيد بن اسلم، عن عطاء بن يسار، عن ابن عباس، قال: رايت رسول الله صلى الله عليه وسلم"توضا فغسل يديه، ثم تمضمض واستنشق من غرفة واحدة وغسل وجهه وغسل يديه مرة مرة، ومسح براسه واذنيه مرة". قال عبد العزيز: واخبرني من سمع ابن عجلان، يقول في ذلك: وغسل رجليه.
عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہم کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا کہ آپ نے وضو کیا، تو اپنے دونوں ہاتھ دھوئے، پھر ایک ہی چلو سے کلی کی، اور ناک میں پانی ڈالا ۱؎، اور اپنا چہرہ دھویا، اور اپنے دونوں ہاتھ ایک ایک بار دھوئے، اور اپنے سر اور اپنے دونوں کانوں کا ایک بار مسح کیا۔

تخریج دارالدعوہ: صحیح البخاری/الوضوء 7 (140)، سنن ابی داود/الطہارة 52 (137) مطولاً، سنن الترمذی/الطہارة 28 (36) مختصرًا، سنن ابن ماجہ/الطہارة 43 (403) مختصرًا، 52 (439) مختصرًا، (تحفة الأشراف: 5978)، مسند احمد 1/268، 365، 703، سنن الدارمی/الطہارة 29 (723، 724) مختصرًا (نیز یہ حدیث مکرر ہے، ملاحظہ ہو: 102) (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح الإسناد

Share this: