احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

39: بَابُ: بَيْعِ الزَّرْعِ بِالطَّعَامِ
باب: اناج کے بدلے کھڑی کھیتی (فصل) بیچنے کا بیان۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 4553
اخبرنا قتيبة , قال: حدثنا الليث , عن نافع , عن ابن عمر , قال:"نهى رسول الله صلى الله عليه وسلم عن المزابنة , ان يبيع ثمر حائطه وإن كان نخلا بتمر كيلا , وإن كان كرما ان يبيعه بزبيب كيلا , وإن كان زرعا ان يبيعه بكيل طعام , نهى عن ذلك كله".
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بیع مزابنہ سے منع فرمایا ہے مزابنہ یہ ہے کہ آدمی اپنے باغ میں لگے پھل کو بیچے، اگر وہ کھجور ہو تو نپی ہوئی کھجور سے بیچے، اور اگر انگور ہو تو اسے نپے ہوئے خشک انگور (منقیٰ یا کشمش) سے بیچے، اور اگر کھڑی کھیتی (فصل) ہو تو اسے نپے ہوئے اناج سے بیچے۔ آپ نے ان تمام اقسام کی بیع سے منع فرمایا۔

تخریج دارالدعوہ: صحیح البخاری/البیوع 91 (2205)، صحیح مسلم/البیوع 14 (1542)، سنن ابن ماجہ/التجارات 54 (2265)، (تحفة الأشراف: 8273)، مسند احمد (2/123) (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: