احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

38: بَابُ: بَيْعِ الصُّبْرَةِ مِنَ الطَّعَامِ بِالصُّبْرَةِ مِنَ الطَّعَامِ
باب: اناج کے ڈھیر کو اناج کے ڈھیر کے بدلے بیچنے کا بیان۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 4552
اخبرنا إبراهيم بن الحسن , قال: حدثنا حجاج , قال ابن جريج: اخبرني ابو الزبير , انه سمع جابر بن عبد الله , يقول: قال النبي صلى الله عليه وسلم:"لا تباع الصبرة من الطعام بالصبرة من الطعام , ولا الصبرة من الطعام بالكيل المسمى من الطعام".
جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اناج کا ڈھیر اناج کے ڈھیر سے نہیں بیچا جائے گا ۱؎، اور نہ ہی اناج کا ڈھیر ناپے اناج سے ۲؎۔

تخریج دارالدعوہ: انظر ما قبلہ (صحیح)

وضاحت: ۱؎: کیونکہ دونوں کی مقدار معلوم نہیں، تو ہو سکتا ہے کہ ایک زیادہ ہو اور ایک کم، جب کہ تفاضل (کمی زیادتی) جائز نہیں۔ ۲؎: کیونکہ گرچہ ایک ڈھیر کی مقدار معلوم ہے مگر دوسرے کی معلوم نہیں، تو ہو سکتا ہے کہ کمی زیادتی ہو جائے، جو جائز نہیں، یہ اس صورت میں ہے جب دونوں ڈھیروں کی جنس ایک ہو۔

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: