احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

43: بَابُ: النَّهْىِ عَنْ أَكْلِ، لُحُومِ الْجَلاَّلَةِ
باب: «جلّالہ» (گندگی اور نجاست کھانے والے جانور) کا گوشت کھانے کی ممانعت۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 4452
اخبرني عثمان بن عبد الله، قال: حدثني سهل بن بكار، قال: حدثنا وهيب بن خالد، عن ابن طاوس، عن عمرو بن شعيب، عن ابيه، عن ابيه محمد بن عبد الله بن عمرو، قال مرة: عن ابيه، وقال مرة: عن جده، ان رسول الله صلى الله عليه وسلم:"نهى يوم خيبر عن لحوم الحمر الاهلية، وعن الجلالة، وعن ركوبها، وعن اكل لحمها".
عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے خیبر کے دن پالتو گدھوں کے گوشت سے اور «جلالہ» پر سواری کرنے اور اس کا گوشت کھانے سے منع فرمایا۔

تخریج دارالدعوہ: سنن ابی داود/الأطعمة 34 (3811)، (تحفة الأشراف: 8726)، مسند احمد (2/219) (حسن)

وضاحت: ۱؎: عبداللہ بن عمرو یعنی اگر راوی نے «محمد» کے بعد «عن أبیہ» کہا تھا تو «عبد الله بن عمرو» کی روایت ہو گی، اور اگر «عن جدہ» کہا تھا تو «عمرو بن العاص» کی روایت ہو گی، ابوداؤد میں بغیر شک کے «عمرو بن شعیب عن أبیہ، عن جدہ» ہے، یعنی عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما، مزی نے اس کو عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما ہی کی مسند ذکر کیا ہے۔ «جلالہ»: وہ جانور جو صرف نجاست یا اکثر نجاست کھاتا ہو۔

قال الشيخ الألباني: حسن

Share this: