احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

3: بَابُ: كَيْفَ يَسْتَاكُ
باب: مسواک کس طرح کی جائے؟
سنن نسائي حدیث نمبر: 3
اخبرنا احمد بن عبدة، قال: حدثنا حماد بن زيد، قال: اخبرنا غيلان بن جرير، عن ابي بردة، عن ابي موسى، قال: دخلت على رسول الله صلى الله عليه وسلم"وهو يستن وطرف السواك على لسانه وهو يقول: عا عا".
ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا، آپ مسواک کر رہے تھے اور مسواک کا سرا آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی زبان پر تھا، اور آپ: «عأعأ‏» کی آواز نکال رہے تھے ۱؎۔

تخریج دارالدعوہ: صحیح البخاری/الوضوء 73 (244)، صحیح مسلم/الطہارة 15 (254)، سنن ابی داود/فیہ 26 (49)، (تحفة الأشراف: 9123) وقد أخرجہ: مسند احمد 4/417 (صحیح)

وضاحت: ۱؎: یعنی حلق صاف کر رہے تھے۔

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: