احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

1: بَابُ: فَضْلِ الْحَاكِمِ الْعَادِلِ فِي حُكْمِهِ
باب: عادل و منصف حاکم کی فضیلت و منقبت کا بیان۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 5381
اخبرنا قتيبة بن سعيد، قال: حدثنا سفيان، عن عمرو. ح، وانبانا محمد بن آدم بن سليمان، عن ابن المبارك، عن سفيان بن عيينة، عن عمرو بن دينار، عن عمرو بن اوس، عن عبد الله بن عمرو بن العاص، عن النبي صلى الله عليه وسلم قال:"إن المقسطين عند الله تعالى على منابر من نور، على يمين الرحمن الذين يعدلون في حكمهم واهليهم وما ولوا". قال محمد في حديثه:"وكلتا يديه يمين".
عبداللہ بن عمرو بن العاص رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ تعالیٰ کے نزدیک انصاف کرنے والے لوگ رحمان (اللہ) کے دائیں نور کے منبر پر ہوں گے ۱؎، یعنی وہ لوگ جو اپنے فیصلوں میں اپنے گھر والوں کے ساتھ اور ان لوگوں کے ساتھ جو ان کے تابع ہیں انصاف کرتے ہیں۔ مدد بن آدم کی روایت میں ہے: اللہ کے دونوں ہاتھ داہنے ہیں۔

تخریج دارالدعوہ: صحیح مسلم/الٕامارة 5(1827)، (تحفة الأشراف: 8898)، مسند احمد (2/160) (صحیح)

وضاحت: ۱؎: حقیقت میں انہیں نور کے منبر ملیں گے اور ساتھ ہی ساتھ انہیں بلند درجات بھی نصیب ہوں گے۔

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: