احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

77: بَابُ: غَسْلِ الْيَدَيْنِ
باب: دونوں ہاتھوں کے دھونے کا بیان۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 94
اخبرنا عمرو بن علي وحميد بن مسعدة، عن يزيد وهو ابن زريع، قال: حدثني شعبة، عن مالك بن عرفطة، عن عبد خير، قال: شهدت عليا دعا بكرسي فقعد عليه، ثم"دعا بماء في تور فغسل يديه ثلاثا، ثم مضمض واستنشق بكف واحد ثلاثا، ثم غسل وجهه ثلاثا، ويديه ثلاثا ثلاثا، ثم غمس يده في الإناء فمسح براسه ثم غسل رجليه ثلاثا ثلاثا". ثم قال: من سره ان ينظر إلى وضوء رسول الله صلى الله عليه وسلم، فهذا وضوءه.
عبد خیر کہتے ہیں کہ میں نے علی رضی اللہ عنہ کو دیکھا کہ انہوں نے کرسی منگائی، پھر وہ اس پر بیٹھے، پھر ایک برتن میں پانی منگایا، اور اپنے دونوں ہاتھ تین تین بار دھوئے، پھر ایک ہی ہتھیلی سے تین بار کلی کی اور ناک میں پانی ڈالا، پھر تین بار اپنا چہرہ دھویا اور اپنے دونوں ہاتھ تین تین بار دھوئے، پھر برتن میں اپنا ہاتھ ڈبو کر اپنے سر کا مسح کیا، پھر دونوں پیر تین تین بار دھوئے، پھر کہا: جسے خواہش ہو کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا وضو دیکھے تو یہی آپ کا وضو ہے۔

تخریج دارالدعوہ: انظر حدیث رقم: 91، (تحفة الأشراف: 10203) (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح الإسناد

Share this: