احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

39: بَابُ: مَا يُكْرَهُ مِنَ الْحِرْصِ عَلَى الإِمَارَةِ
باب: منصب اور سرداری کی خواہش ناپسندیدہ عمل ہے۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 4216
اخبرنا محمد بن آدم بن سليمان , عن ابن المبارك , عن ابن ابي ذئب , عن سعيد المقبري , عن النبي صلى الله عليه وسلم , قال:"إنكم ستحرصون على الإمارة , وإنها ستكون ندامة وحسرة , فنعمت المرضعة , وبئست الفاطمة".
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: عنقریب تم لوگ امارت و سرداری کی خواہش کرو گے لیکن وہ باعث ندامت و حسرت ہو گی، اس لیے کہ دودھ پلانے والی کتنی اچھی ہوتی ہے، اور دودھ چھڑانے والی کتنی بری ہوتی ہے ۱؎۔

تخریج دارالدعوہ: صحیح البخاری/الأحکام 7 (7148)، (تحفة الأشراف: 13017)، مسند احمد (2/448، 476) ویأتي عند المؤلف في القضاء (برقم5387) (صحیح)

وضاحت: ۱؎: یعنی حکومت ملتے وقت وہ بھلی لگتی ہے اور جاتے وقت بری لگتی ہے۔

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: