احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

15: بَابُ: الْحَجِّ بِالصَّغِيرِ
باب: چھوٹے بچے کو حج کرانے کا بیان۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 2646
اخبرنا محمد بن المثنى، قال: حدثنا يحيى، قال: حدثنا سفيان، عن محمد بن عقبة، عن كريب، عن ابن عباس، ان امراة رفعت صبيا لها إلى رسول الله صلى الله عليه وسلم، فقالت: يا رسول الله"الهذا حج ؟ قال: نعم، ولك اجر".
عبداللہ بن عباس رضی الله عنہما سے روایت ہے کہ ایک عورت نے اپنے بچے کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے اٹھایا اور پوچھا: اللہ کے رسول! کیا اس کا بھی حج ہے؟ آپ نے فرمایا: ہاں (اس کا بھی حج ہے) اور تمہیں اس کا اجر ملے گا ۱؎۔

تخریج دارالدعوہ: صحیح مسلم/الحج72 (1336)، (تحفة الأشراف: 6360)، مسند احمد (1/343) (صحیح)

وضاحت: ۱؎: مطلب یہ ہے کہ چھوٹے بچے کو حج کرانا جائز ہے اس کا اجر ماں باپ کو ملے گا لیکن کوئی بچہ بالغ ہونے کے بعد صاحب استطاعت ہو جائے تو اس کے لیے دوبارہ فریضہ حج کی ادائیگی ضروری ہو گی بچپن کا کیا ہوا حج کافی نہیں ہو گا۔

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: