احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

13: بَابُ: حَجِّ الرَّجُلِ عَنِ الْمَرْأَةِ
باب: عورت کی طرف سے مرد کے حج کرنے کا بیان۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 2644
اخبرنا احمد بن سليمان، قال: حدثنا يزيد وهو ابن هارون، قال: انبانا هشام، عن محمد، عن يحيى بن ابي إسحاق، عن سليمان بن يسار، عن الفضل بن عباس، انه كان رديف النبي صلى الله عليه وسلم فجاءه رجل فقال: يا رسول الله إن امي عجوز كبيرة، وإن حملتها لم تستمسك، وإن ربطتها خشيت ان اقتلها، فقال رسول الله صلى الله عليه وسلم:"ارايت لو كان على امك دين اكنت قاضيه ؟"قال: نعم , قال:"فحج عن امك".
فضل بن عباس رضی الله عنہما سے روایت ہے کہ وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے سواری پر سوار تھے تو آپ کے پاس ایک شخص آیا اور اس نے عرض کیا: اللہ کے رسول! میری ماں بہت بوڑھی ہو چکی ہیں، اگر میں انہیں سواری پر چڑھا دوں تو وہ بیٹھی نہیں رہ سکتیں، اور اگر میں انہیں (سواری پر بٹھا کر) باندھ دوں تو ڈرتا ہوں کہ کہیں ان کی جان نہ لے بیٹھوں۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کیا خیال ہے اگر تمہاری ماں پر قرض ہوتا تو تم اسے ادا کرتے؟ اس نے کہا: جی ہاں (میں ادا کرتا) آپ نے فرمایا: تو تم اپنی ماں کی جانب سے حج کرو۔

تخریج دارالدعوہ: تفرد بہ النسائي، (تحفة الأشراف: 11044)، مسند احمد (1/212)، ویأعند المؤلف برقم: 5396، 5397 (شاذ) (سائل کا عورت ہونا ہی محفوظ بات ہے)

قال الشيخ الألباني: شاذ

Share this: