احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

29: بَابُ: الإِذْنِ فِي أَكْلِ لُحُومِ الْخَيْلِ
باب: گھوڑے کا گوشت کھانے کی اجازت کا بیان۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 4332
اخبرنا قتيبة، واحمد بن عبدة , قالا: حدثنا حماد، عن عمرو وهو ابن دينار، عن محمد بن علي، عن جابر، قال:"نهى، وذكر رسول الله صلى الله عليه وسلم يوم خيبر عن لحوم الحمر، واذن في الخيل".
جابر رضی اللہ عنہ کہتے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے جنگ خیبر کے دن گدھوں کا گوشت کھانے سے منع فرمایا اور گھوڑوں کے گوشت کھانے کی اجازت دی ۱؎۔

تخریج دارالدعوہ: صحیح البخاری/المغازي 38 (3219)، الصید 27 (5520)، 28 (5524)، صحیح مسلم/الصید 6 (1941)، سنن ابی داود/الأطعمة 26 (3788)، 34 (3808)، سنن الترمذی/الأطعمة 5 (1793)، (تحفة الأشراف: 2639)، مسند احمد (3/322، 356، 361، 362، 385)، سنن الدارمی/الأضاحي 22 (2036) (صحیح)

وضاحت: ۱؎: یہی جمہور علماء کا مسلک ہے اور یہی صحیح ہے، حنفیہ گھوڑے کے گوشت کو حرام کہتے ہیں۔

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: