احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

7: بَابُ: الأَمْرِ بِالصَّدَقَةِ لِمَنْ لَمْ يَعْتَقِدِ الْيَمِينَ بِقَلْبِهِ فِي حَالِ بَيْعِهِ
باب: خرید و فروخت کے وقت دل سے قسم نہ کھانے والے کو صدقہ کرنے کا حکم۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 4468
اخبرني محمد بن قدامة، عن جرير، عن منصور، عن ابي وائل، عن قيس بن ابي غرزة، قال: كنا بالمدينة نبيع الاوساق ونبتاعها، ونسمي انفسنا السماسرة، ويسمينا الناس، فخرج إلينا رسول الله صلى الله عليه وسلم، فسمانا باسم هو خير لنا من الذي سمينا به انفسنا، فقال:"يا معشر التجار، إنه يشهد بيعكم الحلف، واللغو، فشوبوه بالصدقة".
قیس بن ابی غرزہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ ہم مدینے میں (غلوں سے بھرے) وسق خریدتے اور بیچتے تھے، اور ہم اپنا نام «سمسار» (دلال) رکھتے تھے، لوگ بھی ہمیں اسی نام سے پکارتے تھے، ایک دن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے پاس نکل کر آئے اور ہمارا ایسا نام رکھا جو ہمارے رکھے ہوئے نام سے بہتر تھا، اور فرمایا: اے تاجروں کی جماعت! تمہاری خرید و فروخت میں قسم اور لغو باتیں آ جاتی ہیں، لہٰذا تم اس میں صدقہ کو ملا دیا کرو ۱؎۔

تخریج دارالدعوہ: انظر حدیث رقم: 3828 (صحیح)

وضاحت: ۱؎: خرید و فروخت کے وقت زبان سے «لا واللہ» اور «بلیٰ واللہ»، اللہ کی قسم، قسم اللہ کی ایمان سے وغیرہ وغیرہ جیسے قسمیہ الفاظ جو نکل جاتے ہیں ان کا شمار یمین لغو (بیکار قسم) میں ہوتا ہے، ان کا کفارہ صدقہ کرنا ہے۔

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: