احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

6: بَابُ: الرُّخْصَةِ فِي أَنْ يُقَالَ لِشَهْرِ رَمَضَانَ رَمَضَانُ
باب: ماہ رمضان کو صرف رمضان کہنے کی رخصت کا بیان۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 2111
اخبرنا إسحاق بن إبراهيم، قال: انبانا يحيى بن سعيد، قال: انبانا المهلب بن ابي حبيبة. ح وانبانا عبيد الله بن سعيد، قال: حدثنا يحيى، عن المهلب بن ابي حبيبة، قال: اخبرني الحسن، عن ابي بكرة، عن النبي صلى الله عليه وسلم قال:"لا يقولن احدكم صمت رمضان، ولا قمته كله"، ولا ادري كره التزكية، او قال: لا بد من غفلة ورقدة اللفظ لعبيد الله.
ابوبکرہ رضی الله عنہ روایت کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم میں کوئی ہرگز یہ نہ کہے کہ میں نے پورے رمضان کے روزے رکھے، اور اس کی پوری راتوں میں قیام کیا (راوی کہتے ہیں) میں نہیں جانتا کہ آپ نے آپ اپنی تعریف کرنے کو ناپسند کیا، یا آپ نے سمجھا ضرور کوئی نہ کوئی غفلت اور لاپرواہی ہوئی ہو گی (پھر یہ کہنا کہ میں نے پورے رمضان میں عبادت کی کہاں صحیح ہوا) یہ الفاظ عبیداللہ کے ہیں۔

تخریج دارالدعوہ: سنن ابی داود/الصوم 47 (2415)، (تحفة الأشراف: 11664)، مسند احمد 5/39، 30، 41، 48، 52 (ضعیف) (اس کے راوی ’’حسن بصری‘‘ مدلس ہیں، اور عنعنہ سے روایت کئے ہوئے ہیں)

قال الشيخ الألباني: ضعيف

قال الشيخ زبیر علی زئی في انوار الصحیفة فی احادیث ضعیفة من السنن الاربعة:
إسناده ضعيف ¤ (د 2415)

Share this: