احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

67: بَابُ: تَقْلِيدِ الْهَدْىِ
باب: ہدی کو قلادۃ پہنانے کا بیان۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 2783
اخبرنا محمد بن سلمة، قال: انبانا ابن القاسم، حدثني مالك، عن نافع، عن عبد الله بن عمر، عن حفصة زوج النبي صلى الله عليه وسلم، انها قالت: يا رسول الله ما شان الناس قد حلوا بعمرة، ولم تحلل انت من عمرتك ؟ قال:"إني لبدت راسي، وقلدت هديي، فلا احل حتى انحر".
ام المؤمنین حفصہ رضی الله عنہا سے روایت ہے کہ انہوں نے عرض کیا: اللہ کے رسول! کیا: بات ہے لوگ عمرہ کر کے حلال ہو گئے اور آپ اپنے عمرہ سے حلال نہیں ہوئے، آپ نے فرمایا: میں نے اپنے سر کی تلبید، اور اپنی ہدی کو قلادۃ پہنا دیا ہے، تو جب تک میں قربانی نہ کر لوں حلال نہیں ہوں گا۔

تخریج دارالدعوہ: انظر حدیث رقم: 2683 (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: