احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

66: بَابُ: مَا يُفْتَلُ مِنْهُ الْقَلاَئِدُ
باب: ہار (قلادۃ) کس چیز سے بٹا جائے؟
سنن نسائي حدیث نمبر: 2782
اخبرنا الحسن بن محمد الزعفراني، قال: حدثنا حسين يعني ابن حسن، عن ابن عون، عن القاسم، عن ام المؤمنين، قالت:"انا فتلت تلك القلائد من عهن كان عندنا، ثم اصبح فينا، فياتي ما ياتي الحلال من اهله، وما ياتي الرجل من اهله".
ام المؤمنین (عائشہ رضی الله عنہا) کہتی ہیں کہ میں نے ان ہاروں (قلادوں) کو اس رنگین اون سے بٹا جو ہمارے پاس تھے پھر ہم میں موجود رہ کر آپ نے صبح کی اور وہ سب کام کرتے رہے جو غیر محرم اپنی بیوی سے کرتا ہے اور جو عام آدمی اپنی بیوی سے کرتا ہے۔

تخریج دارالدعوہ: صحیح البخاری/الحج 112 (1705)، صحیح مسلم/الحج 64 (1321)، سنن الدارمی/المناسک 17 (1759)، (تحفة الأشراف: 17466) (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: