احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

65: بَابُ: الْخِضَابِ لِلْحَادَّةِ
باب: سوگ منانے والی عورت کے خضاب نہ لگانے کا بیان۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 3566
اخبرنا محمد بن منصور، قال: حدثنا سفيان، قال: حدثنا عاصم، عن حفصة، عن ام عطية، عن النبي صلى الله عليه وسلم، قال:"لا يحل لامراة تؤمن بالله واليوم الآخر ان تحد على ميت فوق ثلاث إلا على زوج، ولا تكتحل، ولا تختضب، ولا تلبس ثوبا مصبوغا".
ام عطیہ رضی الله عنہا کہتی ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو کوئی عورت اللہ اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتی ہو اس کے لیے حلال نہیں ہے کہ شوہر کے علاوہ کسی میت کے لیے تین دن سے زیادہ سوگ منائے اور سوگ منانے والی نہ سرمہ لگائے گی، نہ خضاب اور نہ ہی رنگا ہوا کپڑا پہنے گی۔

تخریج دارالدعوہ: تفرد بہ النسائي (تحفة الأشراف: 18131) (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: