احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

4: بَابُ: كَمِ الأَذَانُ مِنْ كَلِمَةٍ
باب: اذان میں کتنے کلمے ہیں؟
سنن نسائي حدیث نمبر: 631
اخبرنا سويد بن نصر، قال: انبانا عبد الله، عن همام بن يحيى، عن عامر بن عبد الواحد، حدثنا مكحول، عن عبد الله بن محيريز، عن ابي محذورة، ان رسول الله صلى الله عليه وسلم، قال:"الاذان تسع عشرة كلمة، والإقامة سبع عشرة كلمة". ثم عدها ابو محذورة تسع عشرة كلمة وسبع عشرة.
ابو محذورہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اذان کے انیس کلمے ہیں، اور اقامت کے سترہ کلمے، پھر ابومحذورۃ رضی اللہ عنہ نے انیس اور سترہ کلموں کو گن کر بتایا ۱؎۔

تخریج دارالدعوہ: صحیح مسلم/الصلاة 3 (379)، سنن ابی داود/ الصلاة 28 (502، 504)، سنن الترمذی/الصلاة 26 (192)، سنن ابن ماجہ/الأذان 2 (709)، (تحفة الأشراف: 12169)، ویأتي عند المؤلف بأرقام: 632، 634 (صحیح)

وضاحت: ۱؎: اذان میں انیس کلمات ترجیع والی اذان کے ساتھ مکمل ہوتے ہیں۔

قال الشيخ الألباني: حسن صحيح

Share this: