احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

81: بَابُ: إِذَا أَشَارَ الْمُحْرِمُ إِلَى الصَّيْدِ فَقَتَلَهُ الْحَلاَلُ
باب: محرم جب شکار کی طرف اشارہ کرے اور غیر محرم شکار کرے تو کیا حکم ہے؟
سنن نسائي حدیث نمبر: 2829
اخبرنا محمود بن غيلان، قال: حدثنا ابو داود، قال: انبانا شعبة، قال: اخبرني عثمان بن عبد الله بن موهب، قال: سمعت عبد الله بن ابي قتادة يحدث، عن ابيه، انهم كانوا في مسير لهم بعضهم محرم وبعضهم ليس بمحرم، قال: فرايت حمار وحش فركبت فرسي واخذت الرمح، فاستعنتهم، فابوا ان يعينوني، فاختلست سوطا من بعضهم، فشددت على الحمار فاصبته، فاكلوا منه، فاشفقوا، قال: فسئل عن ذلك النبي صلى الله عليه وسلم، فقال:"هل اشرتم او اعنتم ؟"قالوا: لا، قال:"فكلوا".
ابوقتادہ رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ وہ لوگ سفر میں تھے ان میں سے بعض نے احرام باندھ رکھا تھا اور بعض بغیر احرام کے تھے، میں نے ایک نیل گائے دیکھا تو میں اپنے گھوڑے پر سوار ہو گیا، اور اپنا نیزہ لے لیا، اور ان لوگوں سے مدد چاہی تو ان لوگوں نے مجھے مدد دینے سے انکار کیا تو میں نے ان میں سے ایک کا کوڑا اُچک لیا اور تیزی سے نیل گائے پر جھپٹا اور اسے پا لیا (مار گرایا) تو ان لوگوں نے اس کا گوشت کھایا پھر ڈرے (کہ ہمارے لیے کھانا اس کا حلال تھا یا نہیں) تو اس بارے میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا گیا تو آپ نے فرمایا: کیا تم لوگوں نے اشارہ کیا تھا یا کسی طرح کی مدد کی تھی؟ انہوں نے کہا: نہیں، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: پھر تو کھاؤ۔

تخریج دارالدعوہ: صحیح البخاری/جزاء الصید 5 (1824) مطولا، صحیح مسلم/الحج 8 (1196)، (تحفة الأشراف: 12102)، مسند احمد (5/302)، سنن الدارمی/المناسک 22 (1869) (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: