احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

89: بَابُ: ذِكْرِ نَسْخِ ذَلِكَ
باب: دیبا نامی ریشم پہننے کی اباحت کے منسوخ ہونے کا بیان۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 5305
حدثنا يوسف بن سعيد، قال: حدثنا حجاج، عن ابن جريج، قال: اخبرني ابو الزبير، انه سمع جابرا، يقول: لبس النبي صلى الله عليه وسلم قباء من ديباج اهدي له، ثم اوشك ان نزعه، فارسل به إلى عمر، فقيل له: قد اوشك ما نزعته يا رسول الله. قال:"نهاني عنه جبريل عليه السلام". فجاء عمر يبكي، فقال: يا رسول الله، كرهت امرا واعطيتنيه. قال:"إني لم اعطكه لتلبسه، إنما اعطيتكه لتبيعه"، فباعه عمر بالفي درهم.
جابر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے دیبا کی ایک قباء پہنی جو آپ کو ہدیہ کی گئی تھی، پھر تھوڑی دیر بعد اسے اتار دیا اور اسے عمر رضی اللہ عنہ کے پاس بھیجا، عرض کیا گیا: اللہ کے رسول! آپ نے اسے بہت جلد اتار دی، فرمایا: مجھے جبرائیل علیہ السلام نے اس کے استعمال سے روک دیا ہے، اتنے میں عمر رضی اللہ عنہ روتے ہوئے آئے اور بولے: اللہ کے رسول! ایک چیز آپ نے ناپسند فرمائی اور وہ مجھے دے دی؟ فرمایا: میں نے تمہیں پہننے کے لیے نہیں دی، میں نے تمہیں بیچ دینے کے لیے دی ہے، چنانچہ عمر رضی اللہ عنہ نے اسے دو ہزار درہم میں بیچ دیا۔

تخریج دارالدعوہ: صحیح مسلم/اللباس 2 (2070)، (تحفة الٔاشراف: 2825)، مسند احمد (3/383) (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: