احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

64: بَابُ: اسْتِسْلاَفِ الْحَيَوَانِ وَاسْتِقْرَاضِه
باب: جانور میں بیع سلم یا ادھار معاملہ کرنے کا بیان۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 4621
اخبرنا عمرو بن علي , قال: حدثنا عبد الرحمن , قال: حدثنا مالك , عن زيد بن اسلم , عن عطاء بن يسار , عن ابي رافع: ان رسول الله صلى الله عليه وسلم استسلف من رجل بكرا , فاتاه يتقاضاه بكره , فقال لرجل:"انطلق فابتع له بكرا", فاتاه , فقال: ما اصبت إلا بكرا رباعيا خيارا , فقال:"اعطه , فإن خير المسلمين احسنهم قضاء".
ابورافع رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک شخص سے اونٹ کے بچے میں بیع سلم کی، وہ شخص اپنے نوجوان اونٹ کا تقاضا کرتا ہوا آیا تو آپ نے ایک شخص سے کہا: جاؤ، اس کے لیے نوجوان اونٹ خرید دو، اس نے آپ کے پاس آ کر کہا: مجھے تو سوائے بہترین، «رباعی» (جو ساتویں برس میں لگ چکا ہو) نوجوان اونٹ کے کوئی نہیں ملا، آپ نے فرمایا: اسے وہی دے دو، اس لیے کہ بہترین مسلمان وہ ہے جو قرض ادا کرنے میں بہتر ہو۔

تخریج دارالدعوہ: صحیح مسلم/البیوع 43 (المساقاة22) (1600)، سنن ابی داود/البیوع 11 (3346)، سنن الترمذی/البیوع 75 (1318)، سنن ابن ماجہ/التجارات 62 (2285)، موطا امام مالک/البیوع 43 (89)، (تحفة الأشراف: 12025)، مسند احمد (6/390)، سنن الدارمی/البیوع 31 (2607) (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: