احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

40: بَابُ: التَّشْدِيدِ فِي الْخُرُوجِ مِنَ الْمَسْجِدِ بَعْدَ الأَذَانِ
باب: اذان کے بعد مسجد سے باہر نکلنے کی برائی کا بیان۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 684
اخبرنا محمد بن منصور، عن سفيان، عن عمر بن سعيد، عن اشعث بن ابي الشعثاء، عن ابيه، قال:"رايت ابا هريرة ومر رجل في المسجد بعد النداء حتى قطعه، فقال ابو هريرة:"اما هذا فقد عصى ابا القاسم صلى الله عليه وسلم".
ابوالشعثاء کہتے ہیں: میں نے ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کو دیکھا کہ ایک شخص اذان کے بعد مسجد سے گزرنے لگا یہاں تک کہ مسجد سے باہر نکل گیا، تو انہوں نے کہا: رہا یہ شخص تو اس نے ابوالقاسم صلی اللہ علیہ وسلم کی نافرمانی کی ہے۔

تخریج دارالدعوہ: صحیح مسلم/المساجد 45 (655)، سنن ابی داود/الصلاة 43 (536)، سنن الترمذی/الصلاة 36 (204)، سنن ابن ماجہ/الأذان 7 (733)، (تحفة الأشراف: 13477)، مسند احمد 2/410، 416، 471، 506، 537، سنن الدارمی/الصلاة 12 (1241) (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: