احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

15: بَابُ: ذِكْرِ صَلاَةِ نَبِيِّ اللَّهِ مُوسَى عَلَيْهِ السَّلاَمُ وَذِكْرِ الاِخْتِلاَفِ عَلَى سُلَيْمَانَ التَّيْمِيِّ فِيهِ
باب: اللہ کے نبی موسیٰ علیہ السلام کی نماز کا بیان اور سلیمان التیمی سے اس حدیث کی روایت میں راویوں کے اختلاف کا بیان۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 1632
اخبرنا محمد بن علي بن حرب، قال: حدثنا معاذ بن خالد، قال: انبانا حماد بن سلمة، عن سليمان التيمي، عن ثابت، عن انس بن مالك، ان رسول الله صلى الله عليه وسلم قال:"اتيت ليلة اسري بي على موسى عليه السلام عند الكثيب الاحمر وهو قائم يصلي في قبره".
حماد بن سلمہ سلیمان تیمی سے، سلیمان تیمی ثابت سے اور ثابت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس رات مجھے معراج ہوئی میں موسیٰ علیہ السلام کے پاس سرخ ٹیلے کے پاس آیا، اور وہ کھڑے اپنی قبر میں نماز پڑھ رہے تھے۔

تخریج دارالدعوہ: تفرد بہ النسائي، (تحفة الأشراف: 403) (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: