احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

43: بَابُ: ذِكْرِ الرِّوَايَةِ الْمُبَيِّنَةِ عَنْ صَلَوَاتِ شَارِبِ الْخَمْرِ ‏
باب: شرابیوں کی نماز کے متعلق صریح روایات کا بیان۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 5667
اخبرنا علي بن حجر، قال: انبانا عثمان بن حصن بن علاق دمشقي، قال: حدثنا عروة بن رويم: ان ابن الديلمي ركب يطلب عبد الله بن عمرو بن العاص، قال ابن الديلمي: فدخلت عليه، فقلت: هل سمعت يا عبد الله بن عمرو رسول الله صلى الله عليه وسلم ذكر شان الخمر بشيء ؟ فقال: نعم، سمعت رسول الله صلى الله عليه وسلم , يقول:"لا يشرب الخمر رجل من امتي فيقبل الله منه صلاة اربعين يوما".
عروہ بن رویم بیان کرتے ہیں کہ ابن دیلمی عبداللہ بن عمرو بن عاص کی تلاش میں سوار ہوئے، ابن دیلمی نے کہا: چنانچہ میں ان کے پاس پہنچا تو میں نے عرض کیا: عبداللہ بن عمرو! آپ نے شراب کے سلسلے میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے کوئی بات سنی ہے؟ انہوں نے کہا: جی ہاں، میں نے آپ کو فرماتے ہوئے سنا: میری امت کا کوئی شخص شراب نہ پیئے، ورنہ اللہ تعالیٰ اس کی چالیس دن کی نماز قبول نہیں کرے گا۔

تخریج دارالدعوہ: سنن ابن ماجہ/الٔهشربة 4 (3377)، (تحفة الأشراف: 8843)، مسند احمد (2/176، 189)، ویأتي عند المؤلف برقم: 5673) (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: