احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

5: بَابُ: زَكَاةِ الإِبِلِ
باب: اونٹوں کی زکاۃ کا بیان۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 2447
اخبرنا عبيد الله بن سعيد، قال: حدثنا سفيان، قال: حدثني عمرو بن يحيى. ح واخبرنا محمد بن المثنى، ومحمد بن بشار , عن عبد الرحمن، عن سفيان، وشعبة , ومالك , عن عمرو بن يحيى، عن ابيه، عن ابي سعيد الخدري، ان رسول الله صلى الله عليه وسلم قال:"ليس فيما دون خمسة اوسق صدقة، ولا فيما دون خمس ذود صدقة، ولا فيما دون خمسة اواق صدقة".
ابو سعید خدری رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: پانچ وسق سے کم غلے میں زکاۃ نہیں ہے، اور پانچ اونٹ سے کم میں زکاۃ نہیں ہے اور پانچ اوقیہ سے کم چاندی میں زکاۃ نہیں ہے۔

تخریج دارالدعوہ: صحیح البخاری/الزکاة4 (1404)، 32 (1447)، صحیح مسلم/الزکاة1 (979)، سنن ابی داود/الزکاة 1 (1558)، سنن الترمذی/الزکاة 7 (627)، سنن ابن ماجہ/الزکاة 6 (1793)، (تحفة الأشراف: 4402)، موطا امام مالک/الزکاة1 (1)، مسند احمد 3/6، 44، 45، 59، 60، 73، 86، 74، 79، سنن الدارمی/الزکاة11 (1673، 1674)، ویأتی عند المؤلف بأرقام: 2475، 2477، 2478، 2486، 2487، 2489 (صحیح)

وضاحت: ۱؎: ایک وسق ساٹھ صاع کا ہوتا ہے اور پانچ وسق تقریباً ساڑھے سات کوئنٹل بنتا ہے۔ ۲؎: ایک اوقیہ چالیس درہم کا ہوتا ہے، اس طرح پانچ اوقیہ دو سو درہم کا ہوا، اور دو سو درہم موجودہ وزن کے اعتبار سے ۸۵ گرام بنتا ہے۔

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: