احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

8: بَابُ: السِّوَاكِ فِي كُلِّ حِينٍ
باب: ہر وقت مسواک کرنے کا بیان۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 8
اخبرنا علي بن خشرم، قال: حدثنا عيسى وهو ابن يونس، عن مسعر، عن المقدام وهو ابن شريح، عن ابيه، قال: قلت لعائشة"باي شيء كان يبدا النبي صلى الله عليه وسلم إذا دخل بيته ؟ قالت: بالسواك".
شریح کہتے ہیں: میں نے ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا سے پوچھا کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب اپنے گھر میں داخل ہوتے تو کون سا کام پہلے کرتے؟ انہوں نے کہا: مسواک سے (پہل کرتے) ۱؎۔

تخریج دارالدعوہ: صحیح مسلم/الطہارة 15 (253)، سنن ابی داود/فیہ 27 (51)، سنن ابن ماجہ/فیہ 7 (290)، مسند احمد 6/41، 110، 182، 188، 192، 237، 254، (تحفة الأشراف: 16144) (صحیح)

وضاحت: ۱؎: اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی طبیعت میں کس درجہ لطافت تھی کہ منہ میں معمولی تغیر کا پیدا ہونا بھی گوارا نہ تھا۔

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: