احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

19: بَابُ: فَضْلِ صَلاَةِ الْعِشَاءِ
باب: نماز عشاء کی فضیلت کا بیان۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 483
اخبرنا نصر بن علي بن نصر، عن عبد الاعلى، قال: حدثنا معمر، عن الزهري، عن عروة، عن عائشة، قالت:"اعتم رسول الله صلى الله عليه وسلم بالعشاء حتى ناداه عمر رضي الله عنه نام النساء والصبيان، فخرج رسول الله صلى الله عليه وسلم، فقال:"إنه ليس احد يصلي هذه الصلاة غيركم". ولم يكن يومئذ احد يصلي غير اهل المدينة.
ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے عشاء کو مؤخر کیا یہاں تک کہ عمر رضی اللہ عنہ نے آپ کو آواز دی کہ عورتیں اور بچے سو گئے، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نکلے، اور فرمایا: تمہارے سوا کوئی نہیں جو اس نماز کو (اس وقت) پڑھ رہا ہو، ان دنوں اہل مدینہ کے سوا کوئی اور نماز پڑھنے والا نہیں تھا۔

تخریج دارالدعوہ: صحیح البخاری/الأذان 161 (862) تعلیقاً، (تحفة الأشراف: 16642)، وقد أخرجہ: صحیح مسلم/المساجد 39 (638)، مسند احمد 6/34، 199، 215، 272، سنن الدارمی/الصلاة 19 (1249) (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: