احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

11: بَابُ: قَتْلِ الْمَرْأَةِ بِالْمَرْأَةِ
باب: عورت کو عورت کے بدلے قتل کرنے کا بیان۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 4743
اخبرنا يوسف بن سعيد، قال: حدثنا حجاج بن محمد، عن ابن جريج، قال: اخبرني عمرو بن دينار، انه سمع طاوسا يحدث، عن ابن عباس، عن عمر رضي الله عنه , انه نشد قضاء رسول الله صلى الله عليه وسلم في ذلك، فقام حمل بن مالك، فقال:"كنت بين حجرتي امراتين , فضربت إحداهما الاخرى بمسطح , فقتلتها وجنينها، فقضى النبي صلى الله عليه وسلم في جنينها بغرة وان تقتل بها".
عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما عمر رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ انہیں اس سلسلے میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے فیصلے کی تلاش تھی، تو حمل بن مالک رضی اللہ عنہ نے کھڑے ہو کر کہا: میں دو عورتوں کے کمروں کے درمیان میں رہتا تھا، ایک نے دوسری کو خیمے کی لکڑی سے مارا اور اسے اور اس کے پیٹ کے بچے کو مار ڈالا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے بچے کے بدلے ایک غلام یا لونڈی دینے اور اس (عورت) کے بدلے اسے قتل کرنے کا حکم دیا۔

تخریج دارالدعوہ: سنن ابی داود/الدیات 21 (4572، 4573، 4574)، سنن ابن ماجہ/الدیات 11 (2641)، (تحفة الأشراف: 3444) مسند احمد (1/364)، ویأتي عند المؤلف برقم: 4820 (صحیح الإسناد)

قال الشيخ الألباني: صحيح الإسناد

Share this: