احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

54: بَابُ: تَفْسِيرِ ذَلِكَ
باب: صدقہ دینے والی حدیث کی شرح و تفسیر۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 2536
اخبرنا عمرو بن علي، ومحمد بن المثنى، قال: حدثنا يحيى، عن ابن عجلان، عن سعيد، عن ابي هريرة، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم:"تصدقوا"، فقال رجل: يا رسول الله ! عندي دينار , قال:"تصدق به على نفسك", قال: عندي آخر , قال:"تصدق به على زوجتك", قال: عندي آخر , قال:"تصدق به على ولدك", قال: عندي آخر , قال:"تصدق به على خادمك", قال: عندي آخر , قال:"انت ابصر".
ابوہریرہ رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: صدقہ دو، ایک آدمی نے عرض کیا: اللہ کے رسول! میرے پاس ایک دینار ہے، آپ نے فرمایا: اسے اپنی ذات پر صدقہ کرو ۱؎ اس نے کہا: میرے پاس ایک اور ہے۔ آپ نے فرمایا: اپنی بیوی پر صدقہ کرو، اس نے کہا: میرے پاس ایک اور ہے۔ آپ نے فرمایا: اسے اپنے بیٹے پر صدقہ کرو، اس نے کہا: میرے پاس ایک اور بھی ہے۔ آپ نے فرمایا: اپنے خادم پر صدقہ کر دو، اس نے کہا: میرے پاس ایک اور ہے۔ آپ نے فرمایا: آپ بہتر سمجھنے والے ہیں (جیسی ضرورت سمجھو ویسا کرو)۔

تخریج دارالدعوہ: سنن ابی داود/الزکاة45 (1691)، (تحفة الأشراف: 13041)، مسند احمد (2/ 251، 471) (حسن صحیح)

وضاحت: ۱؎: یعنی خود اپنی ضروریات میں صدقہ کرو۔

قال الشيخ الألباني: حسن صحيح

Share this: