احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

93: بَابُ: بَيْعِ الْخِنْزِيرِ
باب: سور بیچنے کا بیان۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 4673
اخبرنا قتيبة , قال: حدثنا الليث , عن يزيد بن ابي حبيب , عن عطاء بن ابي رباح , عن جابر بن عبد الله , انه سمع رسول الله صلى الله عليه وسلم , يقول عام الفتح , وهو بمكة:"إن الله ورسوله حرم بيع الخمر , والميتة , والخنزير , والاصنام", فقيل: يا رسول الله , ارايت شحوم الميتة , فإنه يطلى بها السفن , ويدهن بها الجلود , ويستصبح بها الناس ؟ , فقال:"لا , هو حرام", وقال رسول الله صلى الله عليه وسلم عند ذلك:"قاتل الله اليهود , إن الله عز وجل لما حرم عليهم شحومها جملوه , ثم باعوه فاكلوا ثمنه".
جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ انہوں نے فتح مکہ کے سال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا اور آپ مکہ میں تھے: اللہ اور اس کے رسول نے شراب، مردار، سور اور بتوں کے بیچنے سے منع فرمایا۔ عرض کیا گیا: اللہ کے رسول! مردے کی چربی کے بارے میں کیا خیال ہے؟ اس سے تو کشتیاں چکنی کی جاتی ہیں، کھالوں میں استعمال ہوتا ہے اور لوگ اس سے چراغ جلاتے ہیں، آپ نے فرمایا: نہیں، وہ حرام ہے، اس وقت آپ نے یہ بھی فرمایا: اللہ تعالیٰ یہودیوں کو ہلاک و برباد کرے، اللہ تعالیٰ نے ان پر چربی حرام کی تھی، انہوں نے اسے پگھلایا، پھر بیچا اور اس کی قیمت کھائی۔

تخریج دارالدعوہ: انظر حدیث رقم: 4261 (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: