احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

92: بَابُ: مَا اسْتُثْنِيَ
باب: مذکورہ بالا حکم سے مستثنیٰ کتے کا بیان۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 4672
اخبرني إبراهيم بن الحسن , قال: انبانا حجاج بن محمد , عن حماد بن سلمة , عن ابي الزبير , عن جابر بن عبد الله , ان رسول الله صلى الله عليه وسلم:"نهى عن ثمن الكلب والسنور , إلا كلب صيد", قال ابو عبد الرحمن: هذا منكر.
جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کتے، اور بلی کی قیمت سے منع فرمایا سوائے شکاری کتے کے۔ ابوعبدالرحمٰن نسائی کہتے ہیں: یہ حدیث منکر ہے ۱؎۔

تخریج دارالدعوہ: انظر حدیث رقم: 4300 (صحیح) (لیکن ’’إلا کلب صید‘‘ کا جملہ صحیح نہیں ہے، اور یہ جملہ صحیح مسلم میں بھی نہیں ہے)

وضاحت: ۱؎: کیونکہ ثقہ راویوں کی روایت میں «إلا کلب صید» کا ذکر نہیں ہے، اس کے رواۃ حجاج مختلط، اور ابوالزبیر مدلس ہیں، اور روایت عنعنہ سے کی ہے۔

قال الشيخ الألباني: صحيح

قال الشيخ زبیر علی زئی في انوار الصحیفة فی احادیث ضعیفة من السنن الاربعة:
إسناده ضعيف / (تقدم:4300)

Share this: