احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

66: بَابُ: بَيْعِ الْحَيَوَانِ بِالْحَيَوَانِ يَدًا بِيَدٍ مُتَفَاضِلاً
باب: ذی روح کو ذی روح کے بدلے کمی زیادتی کے ساتھ نقد بیچنے کا بیان۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 4625
اخبرنا قتيبة , قال: حدثنا الليث , عن ابي الزبير , عن جابر , قال: جاء عبد فبايع رسول الله صلى الله عليه وسلم على الهجرة , ولا يشعر النبي صلى الله عليه وسلم انه عبد , فجاء سيده يريده , فقال النبي صلى الله عليه وسلم:"بعنيه", فاشتراه بعبدين اسودين , ثم لم يبايع احدا بعد حتى يساله اعبد هو.
جابر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ ایک غلام آیا تو اس نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ہجرت پر بیعت کی، آپ کو یہ علم نہیں تھا کہ یہ غلام ہے، اتنے میں اسے ڈھونڈتا ہوا اس کا مالک آ پہنچا تو آپ نے فرمایا: اسے میرے ہاتھ بیچ دو، چنانچہ آپ نے اسے دو کالے غلاموں کے بدلے خرید لیا، پھر آپ نے اس کے بعد کسی سے بیعت نہیں لی جب تک کہ اس سے پوچھ نہ لیتے کہ وہ غلام ہے؟۔

تخریج دارالدعوہ: انظر حدیث رقم: 4189 (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: