احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

113: بَابُ: ذِكْرِ مَا يُكَلَّفُ أَصْحَابُ الصُّوَرِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ
باب: قیامت کے دن تصویریں اور مجسمے بنانے والے اس میں روح پھونکنے کے مکلف کیے جائیں گے۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 5360
اخبرنا عمرو بن علي، قال: حدثنا خالد وهو ابن الحارث , قال: حدثنا سعيد بن ابي عروبة، عن النضر بن انس , قال: كنت جالسا عند ابن عباس، اتاه رجل من اهل العراق , فقال: إني اصور هذه التصاوير , فما تقول فيها ؟ فقال: ادنه , ادنه , سمعت محمدا صلى الله عليه وسلم يقول:"من صور صورة في الدنيا كلف يوم القيامة ان ينفخ فيها الروح، وليس بنافخه".
نضر بن انس کہتے ہیں کہ میں ابن عباس رضی اللہ عنہما کے پاس بیٹھا ہوا تھا کہ ان کے پاس اہل عراق میں سے ایک شخص آیا اور بولا: میں یہ تصویریں بناتا ہوں، آپ اس سلسلے میں کیا کہتے ہیں؟ انہوں نے کہا: قریب آؤ۔ میں نے محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا ہے: جس نے دنیا میں کوئی صورت بنائی قیامت کے روز اسے حکم ہو گا کہ اس میں روح پھونکے، حالانکہ وہ اس میں روح نہیں پھونک سکے گا۔

تخریج دارالدعوہ: صحیح البخاری/البیوع 104 (2225 تعلیقًا)، اللباس 97 (5963)، صحیح مسلم/اللباس 26 (2110)، (تحفة الأشراف: 6536)، مسند احمد (1/216، 241، 350، 359، 360) (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: