احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

112: بَابُ: ذِكْرِ أَشَدِّ النَّاسِ عَذَابًا
باب: قیامت کے دن سب سے زیادہ سخت عذاب والے لوگوں کا بیان۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 5358
اخبرنا قتيبة، قال: حدثنا سفيان، عن عبد الرحمن بن القاسم، عن ابيه، عن عائشة، قالت: قدم رسول الله صلى الله عليه وسلم من سفر، وقد سترت بقرام على سهوة لي فيه تصاوير , فنزعه وقال:"اشد الناس عذابا يوم القيامة الذين يضاهون بخلق الله".
ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سفر سے آئے، میں نے ایک روشندان میں ایک پردہ لٹکا رکھا تھا، جس میں تصویریں تھیں، چنانچہ آپ نے اسے اتار دیا اور فرمایا: قیامت کے روز سب سے سخت عذاب والے وہ لوگ ہوں گے جو اللہ کی مخلوق کی تصویریں بناتے ہیں۔

تخریج دارالدعوہ: صحیح البخاری/اللباس 91 (5954)، صحیح مسلم/اللباس 26 (2107)، (تحفة الأشراف: 17483)، مسند احمد (6/36، 83، 85، 86، 199، 219) (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: