احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

190: بَابُ: أَيْنَ يُصَلِّي الإِمَامُ الظُّهْرَ يَوْمَ التَّرْوِيَةِ
باب: یوم الترویہ کو امام ظہر کہاں پڑھے؟
سنن نسائي حدیث نمبر: 3000
اخبرنا محمد بن إسماعيل بن إبراهيم , وعبد الرحمن بن محمد بن سلام , قالا: حدثنا إسحاق الازرق، عن سفيان الثوري، عن عبد العزيز بن رفيع، قال: سالت انس بن مالك، فقلت: اخبرني بشيء عقلته عن رسول الله صلى الله عليه وسلم، اين صلى الظهر يوم التروية ؟ قال: بمنى فقلت: اين صلى العصر يوم النفر ؟ قال: بالابطح".
عبدالعزیز بن رفیع کہتے ہیں کہ میں نے انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے پوچھا، میں نے کہا: آپ مجھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی کوئی ایسی چیز بتائیے جو آپ کو یاد ہو، آپ نے ترویہ کے دن ظہر کہاں پڑھی تھی؟ تو انہوں نے کہا: منیٰ میں۔ پھر میں نے پوچھا: کوچ کے دن ۱؎ عصر کہاں پڑھی تھی؟ انہوں نے کہا: ابطح میں۔

تخریج دارالدعوہ: صحیح البخاری/الحج 83 (1653، 1654)، 146 (1763)، صحیح مسلم/الحج 58 (1309)، سنن ابی داود/الحج 59 (1912)، سنن الترمذی/الحج 116 (964)، (تحفة الأشراف: 988)، مسند احمد (3/100)، سنن الدارمی/المناسک 46 (1914) (صحیح)

وضاحت: ۱؎: کوچ کے دن سے مراد یوم نفر آخر یعنی ذی الحجہ کی تیرہویں تاریخ ہے۔ ابطح مکہ کے قریب ایک وادی ہے جسے محصب بھی کہا جاتا ہے۔

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: