احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

21: بَابُ: فِي الذَّبْحِ بِالسِّنِّ
باب: دانت سے ذبح کرنا منع ہے۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 4409
اخبرنا هناد بن السري، عن ابي الاحوص، عن سعيد بن مسروق، عن عباية بن رفاعة، عن ابيه، عن جده رافع بن خديج، قال: قلت: يا رسول الله، إنا نلقى العدو غدا، وليس معنا مدى ؟، فقال رسول الله صلى الله عليه وسلم:"ما انهر الدم، وذكر اسم الله عز وجل، فكلوا ما لم يكن سنا، او ظفرا، وساحدثكم عن ذلك، اما السن: فعظم، واما الظفر: فمدى الحبشة".
رافع بن خدیج رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے عرض کیا: اللہ کے رسول! ہم کل دشمنوں سے ملیں گے اور ہمارے پاس چھریاں نہیں ہیں، تو آپ نے فرمایا: جس چیز سے (جانور کا) خون بہہ جائے اور اس پر اللہ کا نام لیا گیا ہو) تو اسے کھاؤ، جب تک کہ وہ آلہ دانت یا ناخن نہ ہو، اور جلد ہی تمہیں اس سلسلے میں بتاؤں گا، رہا دانت تو وہ ہڈی ہے اور رہا ناخن تو وہ حبشہ والوں کی چھری ہے۔

تخریج دارالدعوہ: انظر ما قبلہ (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: