احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

1: بَابُ: الْعُمْرى لِلْوَارِثِ
باب: عمریٰ (یعنی تاحیات عطیہ) وارث کا حق ہے۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 3750
اخبرنا محمد بن عبد الاعلى، قال: حدثنا خالد، قال: حدثنا شعبة، عن عمرو بن دينار، قال: سمعت طاوسا يحدث، عن زيد بن ثابت، عن النبي صلى الله عليه وسلم قال:"العمرى هي للوارث".
زید بن ثابت رضی الله عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: عمریٰ وارث کا حق ہے ۱؎۔

تخریج دارالدعوہ: انظر حدیث رقم: 3745 (صحیح)

وضاحت: ۱؎: یعنی جس کو عمر بھر کے لیے کوئی چیز دی گئی ہے وہ اگر مر جائے تو وہ دینے والے کو نہیں ملے گی بلکہ اس کے حق داران کے وارث ہوں گے جس کو وہ چیز دی گئی ہے۔

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: